غیر ملکی کمپنیز کی طرف سے منافع جات بیرون ملک منتقل کرنے میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ ۔
بہاولپور(نیوز ایجنسی) :اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق
رواں مالی سال کہ پہلے کوارٹر میں ملٹی نیشنل کمپنیز کی جانب سے 576.8 ملین
ڈالر اپنے ممالک میں منتقل کیے گئے ۔جو کہ گزشتہ سال 349.2 ملین ڈالر رقم بنتی
تھی۔
اس طرح پچھلے سال کے مقابلے میں
227.6 ملین ڈالر زیادہ بنتے ہیں۔ جو کہ 65 فیصد اضافہ بنتا ہے ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں
سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدنی 17.8 ملین ڈالر ، فوڈ سیکٹر سے 152.2 ملین
ڈالر، اور مواصلات کے سیکٹر سے 118.7 ملین ڈالر،اور فنانشل سیکٹر سے 90.1
ملین ڈالر منتقل کیے گئے۔
اسٹیٹ بینک کا اتنی بڑی رقم کی منتقلی کی وجہ
کاروباری ماحول میں بہتری، حکومتی پالیسیوں پر اعتماد اور معاشی استحقام
بتایا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2020 میں 169.2 ملین
ڈالر منافع جات منتقل کیے گئے۔
No comments:
Post a Comment