Thursday, November 19, 2020

A special cabinet has been formed in the Indian state of Madhya Pradesh.

A special cabinet has been formed in the Indian state of Madhya Pradesh.

بھارتی صوبہ مدھیہ پردیش میں گاۓ کہ لیے خصوصی کابینہ تشکیل دے دی گئی ۔



بھارتی حکمران جماعت (بھارتیاں جنتا  پارٹی)  نے گاۓ کے تحفوظ کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی "گائے کابینہ" تشکیل دی ہے ۔

بہاولپور (نیوز ایجنسی ) :بھارتی ہندو قوم پرست جماعت بھارتی جنتا پارٹی نے گائیوں کے تحفوظ کے خاطر  ایک "گاۓ کابینہ "تشکیل دی ہے اور 22 نومبر کو گائیوں کی پوجا( گوپاششمی)  کے دن اس کابینہ کا پہلا اجلاس بھی طلب کیا ہے ۔
بھارتی صوبہ مدھیہ پردیش کے  وزیر اعلی شیو راج سنگھ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ایک ہندی میں ٹویٹ کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ " انہوں نے گائیوں کے تحفظ کے خاطر اپنی نوعیت کی پہلی گاۓ کابینہ تشکیل دی ہے ۔اور اس کا پہلا اجلاس 22 نومبر کو طلب بھی کیا ہے جو کہ گوپاششمی کہ موقع پر گائیوں کے محفوظ پناہ گاہ میں ہو گا  ۔"
ریاستی اعلان کے مطابق اس کابینہ میں پنچایت ،جنگلات، کسان،  اور تاجر  برادری کے ارکان شامل کیے جائے گیں۔ 
گاۓ دوست معشیت
مدھیہ پردیش میں بھارتی جنتا پارٹی کے ترجمان دیپک ویجے ورگیہ کا کہنا ہے کہ ہم ایک گاۓ سے پیدا ہونے والے وسائل سے ایک ایک پائیدار معیشیت کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں جو دیہی۔علاقوں میں  ماحول دوست روزگار پیدا کرنے میں مدد کرے گی جو پچھلے 2000 سال سے چلتی آ رہی ہے ۔
تنقید 
سابق وزیراعلی کانگریسی رہنما کمل ناتھ نے بی۔ جے۔ پی  کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ سب صرف ایک دکھاوا ہے ہم نے سہی معنی میں گاۓ کی حفاظت کے لیے فی گاۓ 20 روپیہ رکھے تھے۔ 
یاد رہے کمل ناتھ کی جماعت کانگریس نے گاۓ ذیبیہ قانون کو پاس کیا تھا جس کے مطابق گائے کے نام پر تشدد کرنے والوں کو چھ ماہ 

سے تین سال تک قید اور 50000 تک جرمانہ ہو سکتا ہے ۔
یہ قانون میں ترمیم گائے لنچنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے کی گئی ۔

No comments:

Post a Comment